کراچی، ساؤتھ پولیس کی چائے خانوں اور ڈھابوں پر کریک ڈاؤن، مشتبہ افراد کی چیکنگ

police checking1790296539 0



کراچی:

افسرانِ بالا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چائے خانوں، ڈھابوں اور کھلے مقامات پر چیکنگ کی۔

پولیس کے مطابق ساحل، درخشاں، ڈیفنس، کلفٹن اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے نفری کے ہمراہ ڈی ایچ اے فیز 8، بلاک 9، صدر کینٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے کے مختلف بلاکس میں کارروائیاں کیں۔

تلاش ڈیوائسز کے ذریعے مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کے ساتھ دیگر موجود افراد اور چائے خانوں و ڈھابوں کے ملازمین کے کوائف بھی چیک اور تصدیق کیے گئے۔

ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق چیکنگ کا مقصد مشتبہ افراد کی بروقت نشاندہی، منشیات کی روک تھام اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ