جرمن کمپنی نے فولڈ ہونے والا منفرد کارگو ٹریلر تیار کرلیا

کارگو ٹریلر.webp


جرمن کمپنی نے فولڈ ہونے والا منفرد کارگو ٹریلر تیار کرلیا

فی الحال فیلٹوس صرف یورپ میں دستیاب ہے

کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ ہمارے اردگرد جتنی بھی چیزیں ہیں وہ سب اسی نظریے کے تحت وجود میں آئی ہیں یہ بات آپ نے نوٹ کی ہوگی کہ ہر گزرتے وقت کے چیزیں سکڑتی جارہی ہیں تاکہ کم جگہ کا بہتر استعمال کیا جاسکے  اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمنی کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے ایسا کارگو ٹریلر تیار کیا ہے جو چند سیکنڈز میں ایکارڈیئن کی طرح فولڈ ہو کر سمٹ جاتا ہے۔

کارگو ٹریلر فرنیچر، سامان اور دیگر بھاری اشیا منتقل کرنے کے لیے انتہائی کارآمد ہوتے ہیں، لیکن استعمال نہ ہونے کی صورت میں انہیں محفوظ رکھنے کے لیے خاصی جگہ درکار ہوتی ہے۔ جرمن اسٹارٹ اپ فیلٹوس نے اسی مسئلے کا ایک منفرد حل پیش کیا ہے ایک ایسا ٹریلر جو استعمال کے بعد ایکارڈیئن کی طرح تہہ ہو جاتا ہے۔

جرمن کمپنی نے فولڈ ہونے والا منفرد کارگو ٹریلر تیار کرلیا

کمپنی نے 2015 سے اس فولڈنگ ٹریلر پر کام کا آغاز کیا، اس کے ڈیزائن میں جستی اسٹیل کا فولڈ ہونے والا فریم اور تہہ ہونے والا کارگو بیڈ شامل ہے۔ کارگو بیڈ 18 ملی میٹر موٹی پلائی ووڈ پلیٹوں سے بنایا گیا ہے، جنہیں ایلومینیم کے قبضوں کو سپورٹ بریسز کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن خاتون نے بند آنکھوں سے باربی ڈول پہچان کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

مکمل طور پر فولڈ ہونے کی حالت میں فیلٹوس کی لمبائی صرف 85 سینٹی میٹر، چوڑائی 185 سینٹی میٹر اور اونچائی 110 سینٹی میٹر رہ جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اسے تقریباً 60 سیکنڈز میں مکمل طور پر کھول کر استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

کھلنے کے بعد ٹریلر کی لمبائی 371 سینٹی میٹر، چوڑائی 173 سینٹی میٹر اور اونچائی 85 سینٹی میٹر ہو جاتی ہے۔ اس طرح اس میں سامان رکھنے کے لیے اچھی خاصی جگہ دستیاب ہوتی ہے۔

فیلٹوس زیادہ سے زیادہ 550 کلوگرام وزن اٹھا سکتا ہے۔ خریدار اس میں ایک ہلکے وزن والے آپشن کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں، جس سے ٹریلر کی وزن اٹھانے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، تاہم اس کے نتیجے میں اسے زیادہ رفتار سے، زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک، کھینچا جا سکتا ہے۔

اس فولڈنگ ٹریلر کی ابتدائی قیمت 2,799 یورو ہے، جو تقریباً 3,200 امریکی ڈالر بنتی ہے۔ اضافی سہولیات میں سائیڈ وال ایکسٹینشنز، کارگو نیٹ، ترپال اور سپورٹ فٹ شامل ہیں۔

فی الحال فیلٹوس صرف یورپ میں دستیاب ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ