مکہ: مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی افواہ، سعودی حکام نے تردید کی

mecca 21026 d


مکہ مکرمہ — سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔
سیکورٹی حکام نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ واقعے میں ایک شخص کو راہگیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، تاہم خودکش حملے، دھماکہ خیز جیکٹ یا بم دھماکے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
حکام نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ مقدس دارالحکومت میں ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی گئی اور معاملہ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ابتدائی طور پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانۂ کعبہ کی جانب بڑھا تھا اور سیکوریٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا، تاہم سرکاری بیان میں ایسے کسی حملے یا دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مسجد الحرام اسلام کا مقدس ترین مقام ہے جہاں سال بھر لاکھوں مسلمان نماز، عمرہ اور دیگر عبادات کے لیے پہنچتے ہیں، جبکہ حج کے موسم میں زائرین کی تعداد مزید بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ