پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں بھی چوری، اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ

IMG 20260129 WA1685


کراچی: چوری کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسٹیل مل کے بعض اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس کو حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں۔
اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پاکستان اسٹیل ملز بند ہونے کے باوجود بجلی کا ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بل موصول ہوا اور گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے ادا کیے گئے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چوری کے بڑھتے خطرات کے باعث بعض اثاثے نیلام کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ