
(24نیوز)سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن 100 منٹ تک بند رہاتھا،ریاض ایئرپورٹ سے ایک پرواز دمام کے لئے روانہ کر دی گئی جبکہ بحرین سے پہنچی پرواز جی ایف 163 بھی کنگ خالد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف موجودہ صارفین کو وزیر اعظم فیول سبسڈی دینے پر راضی
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 20 مقامی اور بین ا لاقوامی پروازیں ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی منتظر ہیں، سیالکوٹ اور استنبول کی پروازوں کو القسیم اور جدہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

