بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد جہنم واصل

سی ڈی ٹی.webp


سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں موثر کارروائی کے کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

سی ٹی ڈی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاع ملنے پر بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پُرعزم ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ