
(24نیوز)دہلی میں پولیس نے پارلیمنٹ سٹریٹ پولیس سٹیشن کے باہر احتجاج کرنےوالے نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے رہنماؤں اورکارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
گرفتارہونےوالوں میں قومی صدر ونود جاکھڑ، کانگریس سیوا دل کے بی وی سری نواس اور یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب بھی شامل ہیں۔
نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کا کہناہے تنظیم کی خواتین کارکنوں پر مبینہ تشدد کے معاملے پر مقدمہ درج نہ ہونے پردھرنا دیا،دہلی پولیس کی خاتون افسر نے خواتین کارکنوں پر تشدد کیا، شکایت درج کرائے جانے کے باوجود خاتون پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاورمیں سکول حادثے کا مقدمہ درج ،کون کون سی دفعات شامل ؟
این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ کاکہناہے کہ تشدد میں ملوث خاتون پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

