خیبرپختونخوا؛ 2 حادثات میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

kpk accident1792144907 0


خیبر پختونخوا میں دو مختلف حادثات میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں مسافر ہائی ایس الٹنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز اور 20 اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیا، جہاں اہلکاروں نے جاں بحق افراد کے جسد خاکی اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب چارسدہ میں ترناب روڈ کے قریب ایک اور روڈ ایکسیڈنٹ میں 3 بچے ٹرک کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو چارسدہ کی ایمبولینس نے فوری ریسپانس دیا اور تمام بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کیا۔

حادثے کے نتیجے میں 5 سالہ مبین ولد فرہاد اللہ اور 11 سالہ سیف اللہ ولد شیر ولی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 14 سالہ یسین ولد فرہاد اللہ زخمی ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبین اور یاسین کا تعلق گلشن آباد خٹ کورونہ سے ہے جبکہ سیف اللہ کا تعلق خیشگی سے بتایا جا رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ