سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر جرمانہ عائد

untitled design 2026 10 19t202519 7811792423901 0



آئی سی سی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرایا تھا، پاکستان کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ