
(ویب ڈیسک)سابقہ بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتاری، تشدد یا قتل کا خطرہ ہے لیکن حامیوں کے ساتھ کھڑا ہونا میری سیاسی ذمے داری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی سابقہ وزیرِ اعظم نے دسمبر میں وطن واپس جانے کے اپنے ارادے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق رحمٰن کی قیادت میں قائم موجودہ حکومت مجھے گرفتار کرے، قتل کرے یا تشدد کا نشانہ بنائے، تب بھی میں واپسی کا فیصلہ نہیں بدلوں گی۔
واشنگٹن میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش واپس جانا میری ذمے داری ہے اور اس راستے میں درپیش خطرات مجھے روک نہیں سکتے۔
مزید پڑھیں:آن لائن محبت نے برازیلین شخص کو کنگال کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2024 میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش چھوڑنے والی شیخ حسینہ نے کہا کہ میں دسمبر میں بنگلہ دیش واپس جاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں خوف زدہ نہیں ہوں، یہ کتنا ہی خطرناک کیوں نہ ہو، مجھے اس کی پروا نہیں، مجھے واپس جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واپس جانا میری ذمے داری ہے، تاہم انہوں نے واپسی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

