
(ویب ڈیسک )فرانس میں حالیہ مظاہروں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد پیرس کی سڑکوں پر لگژری برانڈز کے مہنگے خواتین کے ہینڈ بیگز انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کیے جانے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
پیرس کی دکانوں سےمبینہ طور پرچوری کیےگئےہینڈ بیگزاصل قیمت سے 90فیصد تک کم نرخوں پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بعض افراد کو یہ بیگز فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فروخت کنندگان کے پاس خریداری کی رسیدیں موجود نہیں تھیں اور نہ ہی بیگز کے اصلی ہونے کی ضمانت دی جا رہی تھی،ویڈیو میں دکانوں سے سامان چوری کیے جانے کے مناظر بھی دکھائے گئے۔
یہ واقعات فرانس میں 17 اور 18 اکتوبر 2026 کوہونےوالے مظاہروں کے بعد سامنے آئے،جن کے دوران بعض مقامات پر احتجاج پرتشدد ہوگیا،مشتعل مظاہرین نے لگژری برانڈز کی دکانوں کا صفایا کر دیا،ان واقعات کے بعد چوری شدہ سامان کی آن لائن فروخت کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

