اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی اپیل خارج کر دی، جسے پارٹی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
سماعت کے دوران جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی نے مخصوص نشستوں کے لیے چار نام دیے تھے، اور الیکشن کمیشن کو فہرست میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے اسے پاکستان کی تاریخ کا منفرد کیس قرار دیا۔
وکیل کے مطابق جے یو آئی کا کہنا ہے کہ صدف احسان اس کی امیدوار نہیں، مگر اسے کہا جا رہا ہے کہ وہی پارٹی کی امیدوار ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ اگر سیاسی جماعت کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں کوئی خامی تھی تو الیکشن کمیشن پارٹی سے اس کی درستگی کا مطالبہ کر سکتا تھا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی۔

