سعودی عرب اور شام کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط


ریاض: سعودی عرب اور شام نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور خطے میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق معاہدے پر شامی صدر احمد الشرع کے دورۂ ریاض کے دوران دستخط ہوئے، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔ ایک ماہ سے کم عرصے میں دونوں رہنماؤں کی سعودی عرب میں یہ دوسری ملاقات تھی۔ تاہم معاہدے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اس کے علاوہ سعودی فنڈ برائے ترقی نے شام کی وزارت خزانہ کے ساتھ 6 معاہدوں پر دستخط کیے، جن کے تحت تعمیر نو، توانائی، صحت، رہائش اور بنیادی ڈھانچے سمیت ترقیاتی اور عوامی خدمات کے شعبوں کی معاونت کے لیے 403 ملین ڈالر سے زائد کے رعایتی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
شام کی وزارت خزانہ کے مطابق ان قرضوں کا مقصد ملک میں ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی عوامی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے۔

متعلقہ پوسٹ