دوحہ: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ’بدر مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کردیے ہیں۔ معاہدہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چاروں ممالک کے وزرائے دفاع نے بدھ کو کیا۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق اس معاہدے کا مقصد فوجی پیداوار میں تعاون بڑھانا، دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور تکنیکی فوجی تربیت، تحقیق و ترقی میں مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینا ہے۔
یہ مفاہمتی یادداشت چاروں ممالک کے درمیان موجود دفاعی منصوبوں اور شراکت داری کو آگے بڑھائے گی، جبکہ مشترکہ دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سپلائی چین کے ہم آہنگی کے شعبوں میں تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق معاہدے کی معاشی اہمیت بھی ہے اور یہ چاروں ممالک کے دفاعی شعبوں کے درمیان وسیع تر شراکت کی بنیاد رکھے گا۔

