
(ویب ڈیسک)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے، امریکا اور روس کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات نومبر کے اوائل میں ہونے چاہئیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلنسکی کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد ماسکو نے بھی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اصولی آمادگی ظاہر کی ہے،لڑائی روکنے، توانائی کی تنصیبات پر حملے بند کرنے اور انسانی ہمدردی کے اقدامات سے متعلق تمام تجاویز کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف کے مطابق صدر پیوٹن اور اسٹیو وٹکوف کے درمیان تقریباً 3 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں یوکرین تنازع کے خاتمے اور جنگ کے بعد روس اور یوکرین کے لیے سیکیورٹی نظام تشکیل دینے پر بات چیت ہوئی، روس اور امریکا کے درمیان ڈیزل معاہدے پر عملدرآمد کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

