سوڈان میں ابئی کے بازار پر ڈرون حملہ: کم از کم 153 افراد ہلاک

sudan drone attack market d


خارطوم: سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے ابئی میں امیت بازار پر ڈرون حملے میں کم از کم 153 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ابئی انتظامیہ کے قائم مقام وزیر اطلاعات یوہانا اکول نگور نے حملے کا الزام سوڈانی فوج پر عائد کیا۔ ان کے مطابق ڈرون حملے سے بازار میں ایندھن کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا، جس سے زبردست آگ بھڑک اٹھی اور تقریباً 8 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔
جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے بھی سوڈانی فوج کو ذمہ دار ٹھہرایا اور سوڈانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔ وزارت کے مطابق حملے میں خواتین، بچے، بزرگ، تاجر، مقامی شہری اور پناہ گزین شامل تھے۔
سوڈانی فوج کے ایک سینئر افسر نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، کہا کہ فوج نے جنوبی سوڈان سے آنے والے ایندھن کے ٹینکروں کو نشانہ بنایا تھا جو نیم فوجی تنظیم RSF کے لیے ایندھن لے جا رہے تھے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ہلاک شدگان میں RSF کے ارکان اور ایندھن اسمگلر شامل تھے، تاہم یہ دعویٰ آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں خواتین اور بچوں سمیت بے شمار شہری مارے گئے۔ اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور تنازع کا سفارتی حل تلاش کیا جائے

متعلقہ پوسٹ