پشاور: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

IMG 20261023 WA1552


پشاور — چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF)، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے، نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔
انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ خطرات کے مؤثر مقابلے کے لیے آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم پوری شدت سے جاری رہے گی اور دہشت گردوں کو جہاں بھی ہوں گے، نشانہ بنایا جائے گا۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام بشمول سکیورٹی فورسز کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردی اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دی جائے گی۔
آمد پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

متعلقہ پوسٹ