
(24 ںیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض زرعی اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے بتایا کہ ان تبدیلیوں کا اطلاق 30 اکتوبر سے ہوگا، جو انتخابات سے چار روز قبل کی تاریخ ہے۔
حکم نامے کے تحت پلائی ووڈ کی چادروں، کاغذ کی بعض مصنوعات، مخصوص مشینری اور ریفریجریشن کے آلات، پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے کریٹس اور ڈبوں، جبکہ تازہ اور خشک سمندری کائی کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے اگست میں کینیڈا سے درآمد کی جانے والی 20 بلین ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی

