آبنائے ہرمز میں بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع

news 1793264379 2624



news 1793264379 2624

(24نیوز)آبنائے ہرمز میں عمان کے علاقے خصب سے 9 ناٹیکل میل شمال میں ایک بحری واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک دوسرے جہاز کے کپتان نے سمندر میں ایک بحری جہاز کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ جہاز کے عملے کی صورتحال تاحال معلوم نہیں ہو سکی،جہاز کو پہنچنے والے نقصان اور ماحولیاتی اثرات سے متعلق بھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہران میں فیلڈ مارشل صلح کرانے گئے، وہاں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں تھا اور نہ میری ضرورت تھی: خواجہ آصف کا فضل الرحمان کو جواب

علاوہ ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا رہے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس اہم بحری گزرگاہ کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مرکزی بحری راستوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا ہے اور یہ راستے اب بھی محفوظ ہیں۔

 خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 28 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ان خبروں کو غلط قرار دیا جنہیں اس نے ایرانی کنٹرول والے میڈیا سے منسوب کیا۔

سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کے تمام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مرکزی بحری راستوں سے سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔ امریکی کمانڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہزاروں تجارتی جہاز ان راستوں سے بحفاظت گزر چکے ہیں اور جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔

 یہ بیان سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کے ان سابقہ بیانات کے تسلسل میں سامنے آیا ہے، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کے مرکزی بحری راستے ایرانی سمندری بارودی سرنگوں سے پاک اور محفوظ ہیں۔

دوسری جانب خطے میں ایرانی دھمکیوں اور آئل ٹینکروں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق متضاد اطلاعات کے باعث بحری صنعت میں تشویش برقرار ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔ اس گزرگاہ میں بارودی سرنگوں یا سکیورٹی خطرات سے متعلق اطلاعات عالمی توانائی کی منڈیوں اور تجارتی جہازرانی کو متاثر کرسکتی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ