پاکستان اور سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، جس کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام ضروری منظوریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد ہی کابینہ سے توثیق حاصل کی جائے گی۔
اسلام آباد میں جمعے کو سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کے آغاز پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو اقتصادی روابط میں بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a Joint Press Stakeout with the Foreign Minister of the Republic of Singapore, H.E. Dr. Vivian Balakrishnan (30 October 2026) https://t.co/7mdUOohbxB
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 30, 2026
دوسری جانب سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد شعبے موجود ہیں اور ان کے اس دورے کا مقصد مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور عملی پیش رفت کرنا ہے۔
اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان اور سنگاپور رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سنگاپور کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سنگاپور کی آزادی کو تسلیم کیا، جبکہ سنگاپور نے حال ہی میں اپنی آزادی کے 61 سال مکمل کیے ہیں۔
اسحاق ڈار نے سنگاپور کو آسیان کی رکنیت پر مبارکباد دی اور بتایا کہ پاکستان بھی کثیرالجہتی سطح پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت سنبھال چکا ہے۔
اسحاق ڈار نے مئی 2026 میں قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں پر سوار پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں سنگاپور کے تعاون کو سراہا اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک تقریباً 1500 پاکستانی حکام سنگاپور میں تربیت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ضم کر دیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جا سکے۔
فلسطین و کشمیر امور
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان محدود سطح کے اجلاس میں فلسطین، جموں و کشمیر اور عالمی عدالت انصاف جیسے اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا: ’محدود سطح کے اجلاس میں فلسطین، جموں و کشمیر اور عالمی عدالت انصاف سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوستی اور تعاون کا موجودہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔‘
بعد ازاں سنگاپور کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کیں۔
حکومت پاکستان کے ایکس پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے، عوامی روابط بڑھانے اور علاقائی و عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Minister for Foreign Affairs of Singapore, Dr. Vivian Balakrishnan, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. The Prime Minister reaffirmed Pakistan’s commitment to further strengthening its longstanding and friendly relations with Singapore, particularly as the two countries are commemorating the 60th anniversary of the establishment of diplomatic relations this year. The two sides discussed exploring new avenues for mutually beneficial economic cooperation and enhancing people-to-people contacts. They also exchanged views on regional and international developments and reaffirmed their commitment to continued engagement and cooperation at bilateral and multilateral fora.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 30, 2026
وزیراعظم نے پاکستان اور سنگاپور کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے جمعے کو ہی راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورت حال اور باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جب کہ دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مسلسل رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

