دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک فیری جہازسروس کے لیے پیش

الیکٹرک جہاز.webp


دنیا کا سب سے بڑا بیٹری سے چلنے والا الیکٹرک جہاز باقاعدہ کمرشل سروس میں شامل کر دیا گیا۔ آسٹریلوی کمپنی اِنکیٹ تسمانیہ کا تیار کردہ جہاز ’’چائنا زوریلا‘‘  ارجنٹائن اور یوراگوئے کے درمیان مسافروں کی آمدورفت شروع کر چکا ہے۔

الیکٹرک جہاز

 

130 میٹر طویل یہ جدید جہاز مکمل طور پر بیٹریوں سے چلتا ہے اور اس میں 40 میگاواٹ آور سے زائد بجلی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جہاز میں 250 ٹن سے زائد وزنی بیٹریاں نصب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری جنگِ عظیم کے برفانی جنگی جہاز کے منصوبے سے مضبوط تعمیراتی مواد تیار

چائنا زوریلا بیک وقت 2 ہزار 100 مسافروں اور 225 گاڑیوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس اور یوراگوئے کے شہر کولونیا کے درمیان دریائے لا پلاٹا میں چلایا جائے گا۔

الیکٹرک جہاز 1

ماہرین کے مطابق الیکٹرک جہاز کا کمرشل سروس میں شامل ہونا بحری صنعت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے باعث جہاز سے دورانِ سفر براہِ راست دھوئیں کا اخراج نہیں ہوتا، جبکہ روایتی ڈیزل انجنوں کے مقابلے میں شور اور ارتعاش بھی نمایاں طور پر کم ہوگا۔

یہ منصوبہ ماحول دوست بحری سفر اور مستقبل میں بڑے تجارتی جہازوں کو بجلی سے چلانے کی ٹیکنالوجی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ