
( ویب ڈیسک ) سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا، فضائی دفاعی نظام نے میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن کامیابی سے جاری ہے۔
یمنی فوجی ترجمان ماجد النزیلی نے کہا 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا کے خلاف 749 ٹارگٹڈ حملے کئے، حوثی ملیشیا کے 239 جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر گر گیا۔۔۔
حوثی ملیشیا کی 117 گاڑیاں اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی تباہ کردیا گیا۔

