افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت جاری

taliban regien terrorism 10 07 261783668652 0


افغان طالبان کے خلاف مسلح گروپس کی حالیہ جھڑپوں اور گوریلا کارروائیوں نے رجیم کے امن اورمکمل کنٹرول کے دعووں کاپول کھول دیا.

طالبان مخالف مسلح دھڑوں افغانستان فریڈم فرنٹ، یونائیٹڈ فرنٹ اور نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس نے مختلف صوبوں میں تازہ حملوں اور ہلاکتوں کا دعویٰ کیا.

مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسعدآباد میں طالبان چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے.

افغانستان یونائیٹڈفرنٹ کے مطابق صوبہ زابل کے ضلع شہرصفا میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان رجیم کے انٹیلی جنس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا.

صوبہ کپیسہ کے ضلع تگاب میں کمانڈو کارروائی کے دوران طالبان فورسز کا اہم کمانڈر’ملا سمرگل’ ہلاک ہوا.

صوبہ کابل کے ضلع پغمان میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان گروپ کا ایک رکن ہلاک کر دیا گیا.





Source link

متعلقہ پوسٹ