امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ملی سائرس اپنے منگیتر اور موسیقار میکس مورنڈو کے ساتھ رواں ہفتے جنوبی کیلیفورنیا میں شادی کرنے جا رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں نے شادی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تاہم تقریب کے مقام اور دیگر تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔
ملی سائرس اور میکس مورنڈو کے درمیان تعلقات کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ دونوں نے اسی سال نومبر میں پہلی مرتبہ اپنے رشتے کو عوامی سطح پر تسلیم کیا۔ دسمبر 2025 میں لاس اینجلس میں ایک فلم کے عالمی پریمیئر کے موقع پر ملی سائرس نے منگنی کی انگوٹھی پہن کر اپنے مداحوں کو اس پیش رفت سے آگاہ کیا تھا۔
ملی سائرس اس سے پہلے اداکار لیام ہیمسورتھ سے شادی کرچکی ہیں۔ دونوں 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم اگلے ہی سال 2019 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
میکس مورنڈو موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں اور راک بینڈ ’لیلیٰ‘ کے شریک بانی ہیں۔ وہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں محدود رکھنے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔
Source link

