سر پر صرف ایک بال، پھر بھی حجام نے گاہک کی ایسی خدمت کی کہ ویڈیو وائرل ہو گئی

fotojet 2026 11 20t170424 3151795176296 0


چین میں ایک حجام کی دکان پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاؤ چیاؤ نامی حجام کی دکان پر ایک درمیانی عمر کا شخص بال کٹوانے پہنچا جس کے سر پر صرف ایک ہی بال موجود تھا۔

تاہم حجام نے گاہک کے بالوں کی تعداد کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حجام انتہائی سنجیدگی سے گاہک کے سر پر شیمپو اور کنڈیشنر لگاتا ہے اور اس کے بعد سر کی مالش بھی کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حجام نے تمام مراحل اسی پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیے جیسے وہ عام گاہکوں کے لیے کرتا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ