دشمن کی ہر دھمکی کا جغرافیائی حدود کے بغیر جواب دیا جائے، ایران کے سپریم لیڈر کا بڑا حکم

mujtaba khamenei1783781182 0


تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی دھمکی کا فوری جواب دیا جائے، اور اس سلسلے میں جغرافیائی حدود کو رکاوٹ نہ سمجھا جائے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے سینئر کمانڈروں کے نام اسٹریٹجک ہدایات میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے دشمنانہ عزائم سے وابستہ تمام مادی اور غیر مادی اثاثے ایران کی پہنچ میں ہونے چاہییں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمنوں نے دوبارہ فوجی یا دہشت گردانہ حملے شروع کیے تو جنگ کے خاتمے کا وقت اور شرائط ایرانی مسلح افواج اور قوم خود طے کریں گے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن کے ساتھ طاقتور مقابلے کے لیے دانش مندانہ اور مؤثر جنگی تیاری انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق ایسی تیاری زیادہ سے زیادہ دفاعی روک تھام اور دشمن کو کسی ممکنہ حملے سے باز رکھنے کے لیے بنیادی شرط ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی یہ ہدایات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں دوبارہ فوجی تصادم کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ