اسحاق ڈار نے ایس سی او سربراہانِ حکومت کی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر ازبکستان کو مبارکباد دی اور پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے بھی پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے 2027 میں ہونے والے ایس سی او سربراہانِ مملکت کے آئندہ اجلاس کی تاریخوں، تیاریوں اور تنظیم کی سرگرمیوں کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا۔
ازبک وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے ممالک کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

