فلائی جناح کے نئے ائیر بس 320 ساختہ طیارے نے فرانس کے شہر ٹولوز میں پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔
طیارے نے پہلی اڑان وقتی طور پر فرانسیسی رجسٹریشن کے ساتھ کی، طیارے نے دوپہر 12:08 پر پرواز بھری اور دوپہر 2:10 پر واپس ٹولوز لینڈ کیا۔
برانڈ نیو طیارے کی آزمائشی پرواز کا کل دورانیہ 2 گھنٹے اور 2 منٹ رہا، پرواز کے دوران طیارے نے زیادہ سے زیادہ 39ہزار فٹ کی بلندی حاصل کی۔
پاکستان پہنچنے اور ایئرلائن کے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد اس طیارے کو پاکستانی رجسٹریشن AP-BQA دی جائے گی۔ طیارہ منسلک کمپنی کے آرڈر کے تحت فلائی جناح کے بیڑے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے طیارے کی آمد سے ایئر لائن کے ملکی اور بین الاقوامی فضائی آپریشنز میں مزید بہتری آئے گی۔
Source link

