کراچی، اسٹوڈنٹ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

police operation1740708519 0



کراچی:

شہر قائد میں لیاقت آباد پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بی ایریا اسٹوڈنٹ گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شہروز ولد مہتاب حسین کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ