عراقچی کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، 6 ممالک سے بھی بات چیت

untitled 81793909927 0


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی حالات اور سفارتی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا تاہم گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسی روز قطر، عمان، ترکیہ، اردن اور کویت کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق انہوں نے پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی گفتگو کی۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بات چیت میں بحری راستوں کی حفاظت، جنگ کے خاتمے اور خطے میں دوبارہ کشیدگی روکنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے قطر سمیت کئی ممالک ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بھی یمن میں حوثیوں کے حملوں اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک نے 2023 میں سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ