
(24 نیوز )ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔
ترک میڈیا کے مطابق 600 رکنی ترک پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 279 ووٹ آئے جبکہ 119 ارکان نے مخالفت کی، مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا نہیں۔
حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن ضیا آلتونیالدز نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد خطے میں سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے ڈی وینس نے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
یاد رہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان شریک تھے۔

