مدینہ منورہ  میں موسلادھار بارش سے موسم بدل گیا ویڈیوز وائرل

news 1794068814 2123


(سلیم رضا) سعودی عرب میں  مدینہ منورہ  اور متعدد  دوسرے علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے سے موسم بدل گیا۔ 

نمازیوں نے مسجد نبویؐ میں بارانِ رحمت ہونے کے دوران ویدیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہے۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مسجد نبویؐ میں بھی بارانِ رحمت خوب جم کر برسی، جہاں روضۂ رسولؐ کے گنبدِ خضریٰ پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے

بارش کے باعث مسجد نبویؐ میں موجود عمرہ زائرین اور نمازیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، جنہوں نے بارانِ رحمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  صنم جاوید اور عتیق ریاض میں کیا اختلاف ہے؟ طلاق کی نوبت کیوں آئی؟ حقائق سامنےآگئے 

دوسری جانب مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ صحرائی وادیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں موسم  بدل گیا۔

news 1794068816 9487

news 1794068816 7143

news 1794068816 8638





Source link

متعلقہ پوسٹ