وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنے دورے کے دوران سیکیورٹی کے نام پر دکانیں بند نہ کرانے کی ہدایت

maryam nawaz fazlu1792165421 0



لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورے کے دوران کوئی بھی مارکیٹ یا دکان بند نہ کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث کسی مارکیٹ، دکان یا کاروبار کو بند نہ کیا جائے،  وزیراعلیٰ کا دورہ کسی کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے، سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ کی جائے، تمام سیکیورٹی انتظامات خفیہ اور عوام کے لیے غیر محسوس رکھے جائیں، سیکیورٹی انتظامات کے باعث عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ