آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز دھماکوں کے بعد آگ کی لپیٹ میں، ایران کا دعویٰ

IMG 20261108 WA1423


تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی صبح سے اب تک آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز دھماکوں کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ پاسداران کے مطابق یہ جہاز ایران کے غیر مجاز قرار دیے گئے بحری راستے سے گزر رہے تھے، جہاں بارودی سرنگیں موجود ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاسداران نے بیان میں کہا کہ جہازوں کے مالکان اور عملہ ان راستوں سے گزرنے کے خود ذمہ دار ہیں۔
دوسری جانب امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ آبنائے کے مرکزی بحری راستے سرنگوں سے صاف کر دیے گئے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے ایرانی دعووں کو امریکا نے مسترد کیا ہے۔ برطانوی بحری ادارے یو کے ایم ٹی او کے مطابق آبنائے میں ایک جہاز میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم اس کی وجہ اور جانی نقصان کی تفصیلات واضح نہیں۔

متعلقہ پوسٹ