
(24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت کی صورت میں دوبارہ حملوں کا حکم دینے کا امکان انتہائی کم ہے۔
سی این این کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات میں پیشرفت جاری رہی تو ایران پر نئے حملے کیے جانے کا امکان بہت کم ہوگا۔
امریکی صدر نے 20 منٹ کی گفتگو کے دوران پانچ مرتبہ اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران بھی معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 98 ویں ڈویژن کے اہلکاروں کو واپس بلا لیا

