بھارت پھر پاکستان کے ہاتھوں چاروں شانے چت، انڈر 19 ایشیا کپ میں شاہینوں کی شاندار فتح

انڈر 19 ایشیا کپ.webp


بھارت پھر پاکستان کے ہاتھوں چاروں شانے چت، انڈر 19 ایشیا کپ میں شاہینوں کی شاندار فتح

گزشتہ سیزن کے فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کردی، گرین شرٹس نے 209 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مسقط میں کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 208 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے مزاحمت کرتے ہوئے 85 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن دیگر بیٹرز پاکستانی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا، نقاب شفیق اور رضوان اللہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ علی رضا نے 37، نقاب شفیق نے 42 جبکہ رضوان اللہ نے 24 رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حمزہ ظہور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ حسنین عباس ڈار نے بھی 38 رنز بنا کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے منال چوہان نے تین وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ