ایران کا تمام ممالک کے تجارتی جہازوں کیلیے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

IMG 20260417 WA23931


تہران — ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام ممالک کے تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھول دی جائے گی۔
یہ اعلان اسرائیل اور امریکا کے درمیان طے پانے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس کی ایک بنیادی شرط آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھولنا تھی۔
آبنائے ہرمز عالمی تیل کی فراہمی کا ایک انتہائی اہم گزرگاہ ہے جس سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی گزرتی ہے۔ اس کے کھلنے سے عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی بحری تجارت کو نمایاں سکون ملنے کی توقع ہے۔
بین الاقوامی مبصرین نے اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ