وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے روکنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے جاری غیر قانونی اقدامات پر مجھے شدید تشویش ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں جن میں خیموں کو پانی میں ڈوبتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور غزہ کے وہ بچے جو کہیں اور جانے کی جگہ نہ ہونے کے باعث پھنس کر رہ گئے ہیں، بھوک اور شدید سردی کا سامنا کر رہے ہیں۔
Deeply concerned about continued Israeli illegal actions to deny basic humanitarian assistance to the brave Palestinian people of Gaza.
Heart rending images of tents being flooded and of Gazan children with nowhere to go being trapped and subject to starvation and extreme cold.…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2026
انہوں نے کہا کہ میں جنگ بندی اور بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں، نیز فلسطینی عوام کے خلاف جاری اس جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
میں نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسانی امداد میں فوری اضافے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے۔

