ڈھاکہ دھماکوں سے گونج اُٹھا بسیں نذر آتش 10 افراد زخمی ہوگئے

news 1794239324 8963



news 1794238752 1386

(24 ںیوز )بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ دھماکوں سے گونج اُٹھا، متعدد بسیں بھی نذر آتش ، واقعات میں کم سے کم 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

ڈھاکا میں ہمارے نامہ نگار سلیم رضا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے مختلف مقامات پر دیسی ساختہ بموں کے دھماکوں کا ایک سلسلہ پیش آیا ہے اور بسوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

پیر کی شام سے لے کر رات گئے تک مالی باغ میں کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) ہیڈ کوارٹرز، میرپور، ڈھاکا یونیورسٹی، کینٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن، تیج گاؤں، پنتھا پتھ اور جاترا باڑی سمیت کئی علاقوں میں دیسی ساختہ بم دھماکے کیے گئے،اس کے علاوہ، شرپسندوں نے بھٹارا میں ایک اسکول بس کو بھی آگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق ان واقعات میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم، ان کی شناخت اور طبی حالت کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

دریں اثنا، پولیس کو شبہ ہے کہ دیسی ساختہ بموں کے ان پے در پے دھماکوں اور بسوں کو نذرِ آتش کرنے کا مقصد تخریب کاری کرنا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) نے تصدیق کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے ان واقعات کے بعد، ڈھاکا اور بنگلہ دیش کے دیگر حصوں میں بس مالکان اور ٹرانسپورٹ ورکرز شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

ڈھاکا روڈ ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور؛ڈرفٹنگ اور جعلی نمبر پلیٹ پر نوجوان گرفتار، مقدمہ درج





Source link

متعلقہ پوسٹ