دریا نے ڈوبنے والے 5 افراد کی لاش اگل دیں 3 کی تلاش جاری

news 1794323933 1842



news 1794323933 1842

(24 نیوز)ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں دریا میں پانی کے اچانک تیز بہاؤ کی زد میں آ کر پانچ افراد جاں بحق اورتین لاپتا ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ پہلا شخص منگل کی صبح سویرے مردہ حالت میں ملا، جبکہ صبح کے وقت مزید چار لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔

سیلنگور کے محکمہ فائر اینڈ ریسکیو کے اسسٹنٹ آپریشنز ڈائریکٹر اشرو رضال اسبر نے بتایا کہ لاپتا تین افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور تلاش کا دائرہ بڑھا کر قریبی آبی گزرگاہوں اور ایک ڈیم تک پھیلا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام دریائے پرتاک کے مختلف مقامات پرپانی کے تیز بہاؤ میں آٹھ افراد بہہ گئے تھے، جن میں یمن کا ایک، بھارت کے چار، نیپال اور سری لنکا کا ایک، ایک جبکہ ملائیشیا کا ایک شہری شامل تھا۔

ملائیشیا اس وقت شمال مشرقی مون سون کے موسم سے گزر رہا ہے، جس کے دوران عموماً شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ یہ موسم آئندہ سال مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گھر پر نظر بندی کیلئےاپنی رہائشگاہ پہنچ گئے





Source link

متعلقہ پوسٹ