مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ، واشنگٹن کو چیلنج کرنے والوں کو دھمکی

marco rubio1784793897 0


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے خلاف کسی بین الاقوامی ادارے کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی فوجداری عدالت نے امریکی شہریوں یا فوجی اہلکاروں کے خلاف اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کی کوشش کی تو واشنگٹن طاقت کے ذریعے جواب دے سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں قدامت پسند قانونی تنظیم فیڈرلسٹ سوسائٹی کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی قوانین پر سخت تنقید کی۔

روبیو نے اپنی تقریر میں قدیم رومی جنرل پومپی کا ایک مشہور قول نقل کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت کو خبردار کیا کہ وہ امریکی شہریوں پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت امریکی شہریوں کے خلاف اپنے عدالتی احکامات نافذ کرنے کی کوشش کرے گی تو امریکا کا جواب یہ ہوگا کہ ’’تلوار اٹھانے والوں کو قوانین کا حوالہ دینا بند کرو۔‘‘





Source link

متعلقہ پوسٹ