دبئی میں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

IMG 20261115 194919


دبئی: دبئی پولیس نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے گروہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں کو لالچ دے کر ان کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلواتے اور پھر یہ اکاؤنٹس فراڈ کی وارداتوں میں استعمال کرتے تھے۔
دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رقم کے عوض اپنا بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل والٹ کسی دوسرے شخص کو استعمال کرنے کی اجازت دینا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ