جے شاہ بلامقابلہ دوسری مدت کے لیے آئی سی سی چیئرمین منتخب

IMG 20261116 WA2776


بالی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کی دوسری مدت کے لیے چیئرمین مقرر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ بالی، انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاسوں میں ڈائریکٹرز کی تجویز کے بعد جے شاہ بلامقابلہ دوبارہ منتخب ہو گئے۔
آئی سی سی کے مطابق جے شاہ دوسری مدت کے لیے واحد امیدوار تھے، جس کے باعث انہیں بغیر مقابلے دوبارہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ان کی نئی مدت دو سالہ ہے۔
جے شاہ نے دسمبر 2024 میں گریگ بارکلی کی جگہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر شخص بھی ہیں۔ آئی سی سی نے کہا کہ اس فیصلے سے عالمی کرکٹ کی ترقی، توسیع اور تجارتی معاملات میں تسلسل برقرار رہے گا۔
ان کے نئے دورِ صدارت میں 2027 کا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ اور 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی اہم چیلنجز سمجھے جا رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ