والد کو کیوں مارا؟ بیٹیوں نے دکاندار کو دن میں تارے دکھادیئے؛ ویڈیو وائرل

news 1794846097 8328



news 1794846097 8328

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر وارانسی میں دو بیٹیوں اپنے باپ کی بے توقیری کرنے والے ریسٹورینٹ کے مالک اور عملے سے حساب کتاب چکتا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین نے ایک ریسٹورینٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں کے مالک اور عملے سے دو دو ہاتھ کیے۔

مبینہ طر پر خواتین کے والد کا 4 نومبر کو ریسٹورینٹ کے مالک اور عملے سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تھانے میں شکایت بھی درج کرائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین اسکوٹر پر وہاں پہنچتی ہیں۔ ان میں سے ایک موبائل فون سے منظر کی عکس بندی کرتی ہے جبکہ دوسری مرکز میں داخل ہوکر آمیزے سے بھرا برتن الٹ دیتی ہے اور ایک ملازم پر پانی پھینکتے ہوئے دکان بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

موقع پر موجود افراد نے خواتین کو روکنے اور معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی، تاہم تلخ کلامی جاری رہی۔ مالک نے بھی پولیس سے شکایت درج کرادی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں 10 روزہ تعطیلات کا اعلان





Source link

متعلقہ پوسٹ