
(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
واضح رہے پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی تھی۔
مزید پڑھیں: پہلی پاکستانی خاتون کی فلورنس کے تاریخی ادارے میں شمولیت، نئی تاریخ رقم

