امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی انتھروپک کے خلاف احتجاج


لندن — مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اینتھروپک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ امریکہ سے برطانیہ تک پھیل گیا ہے۔ ’کلاؤڈ‘ اے آئی بنانے والی کمپنی کے خلاف لندن میں بھی شدید احتجاج کیا گیا، جس کا مرکزی مطالبہ ’ریکَرْسِو سیلف امپروومنٹ‘ (RSI) پر پابندی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی زیادہ طاقتور اے آئی ماڈلز تیار کرنے کی دوڑ میں انسانی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایسی اے آئی ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کی جائے جو خودمختار طور پر اپنے نئے اور زیادہ طاقتور ورژن تیار کر سکے۔
RSI کے ناقدین کے نزدیک اگر اے آئی نظام خود کو مسلسل بہتر بنانے لگے تو اس کی رفتار اور صلاحیتوں پر انسانی کنٹرول برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے، جس سے انسانیت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھی اینتھروپک کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، جہاں تقریباً 100 افراد نے بارش کے باوجود کمپنی کے دفاتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج اسی روز ہوا جب کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کے ذریعے سرمایہ کاروں کے لیے اپنے حصص پیش کیے۔
مظاہرین نے "Ban RSI, we don’t want to die” کے نعروں کے ساتھ احتجاج کیا، جبکہ اینتھروپک کا کہنا ہے کہ کمپنی ابھی RSI کے مرحلے تک نہیں پہنچی۔

متعلقہ پوسٹ