بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کوئلے کی کانوں کے 11 مزدور اغوا کے بعد قتل

IMG 20261129 WA1181

کوہلو (بلوچستان): ضلع کوہلو کی تحصیل جندران کے علاقے ہوسڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے 16 مزدوروں کو اغوا کر لیا، جن میں سے 11 کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق 11 مزدوروں کی لاشیں برآمد کر کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے دو پک اپ گاڑیوں کو روکا اور مزدوروں کو اپنے ساتھ قریبی پہاڑی علاقے میں لے گئے، جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اغوا ہونے والوں کی مجموعی تعداد اور واقعے کی دیگر تفصیلات کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ باقی مزدوروں کے بارے میں بھی کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ پوسٹ