اسلام آباد (محمد سلیم سے ) – ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 54 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 227 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 178 ہو چکی ہے، جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 491 ہو گئی ہے۔ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں مکانات گرنے، کرنٹ لگنے اور سیلابی ریلے شامل ہیں۔راولپنڈی و اسلام آباد میں ایمرجنسی صورتحال دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کے بعد خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندیمون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات، کھلی جگہوں یا سڑکوں پر جمع شدہ بارش کے پانی میں نہانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔یہ پابندیاں دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق 30 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
متعلقہ پوسٹ
نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن — نیٹو کے نومنتخب سیکریٹری جنرل مارک روٹے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ہے۔ اس اہم ملاقات کا مقصد یوکرین کو مزید عسکری امداد فراہم کرنے کے امکانات پر غور کرنا ہے، جس میں ممکنہ "اخلاقی تبدیلی” کی بنیاد پر پالیسی میں رد و بدل بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے…
پاکستان: افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے حکومت کا اہم اقدام
اسلام آباد انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے پاکستان نے "پروف آف رجسٹریشن (PoR)” کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی افغان شہریوں کی واپسی یکم ستمبر سے مرحلہ وار ہوگی۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی…
پی ٹی آئی کارکنان کے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی ایک جھلک
اسلام آباد / لاہور / کراچی / پشاور / کوئٹہ – پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے قیادت سے اظہارِ یکجہتی اور سیاسی مقدمات کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
یومِ دفاع و شہداء: افواجِ پاکستان کا شہداء اور اُن کے خاندانوں کو خراجِ عقیدتاسلام آباد (فائزہ یونس نمائندہ خصوصی)افواجِ پاکستان نے یومِ دفاع و شہداء کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر مادرِ وطن کے جانثار شہداء اور اُن کے عظیم خاندانوں کو خراجِ عقیدت اور گہری احترام پیش کیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل…
سبزی فروش کے بیٹے کی شاندار کامیابی: میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے ) — محنت، لگن اور عزم کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے طالبعلم ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں…
دیامر سیلاب: خیبر ٹی وی کی اینکر شبانہ لیاقت فیملی سمیت لاپتہ، تلاش جاری
گلگت بلتستان/دیامر – گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حالیہ سیلابی ریلے نے ایک اور المناک واقعہ کو جنم دیا ہے، جہاں نجی ٹی وی چینل خیبر نیوز کی اینکر شبانہ لیاقت اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی ہیں۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ فیملی کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ شناختی دستاویزات برآمد، تلاش تیز گلگت بلتستان…