شاہ رخ خان شدید زخمی، علاج کے لیے امریکہ منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں اپنی نئی فلم کے لیے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ایکشن سین کے دوران غیر متوقع طور پر حادثہ پیش آیا، جس میں شاہ رخ خان کو سنجیدہ چوٹیں آئیں۔ اگرچہ زخمی ہونے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔فلمی حلقوں اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دنیا بھر سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر "Get Well Soon SRK” ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔سرکاری طور پر ان کی طبی حالت یا علاج کی تفصیلات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ