اسرائیلی وزیر خارجہ کا دو ریاستی حل مسترد، غزہ میں سفارتی راستے کا عندیہ


اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی دباؤ مؤثر ہے، تاہم اسرائیل سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

یروشلم میں پریس بریفنگ کے دوران گیڈون سار نے دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کا مطلب حماس کی ایک جہادی ریاست ہوگا، جو اسرائیل کے لیے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر کتنا ہی بین الاقوامی دباؤ کیوں نہ ہو، حماس کے اقتدار میں رہتے ہوئے جنگ بندی ممکن نہیں۔

سار کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم حالیہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو چکے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ